ودہولڈنگ ٹیکس کے خلاف ملرز کی ہڑتال کے باعث آٹے کی قلت کا خدشہ
فلور ملز ایسوسی ایشن کے ذرائع نے خبردار کیا کہ خدشہ ہے کہ اگر حکومت اور ایسوسی ایشن کے درمیان تعطل برقرار رہا تو اجناس کی قلت ہو جائے گی۔
ایسوسی ایشن کے مطابق آج سے 5 کلو، 10 کلو اور 20 کلو آٹے کے تھیلے تیار نہیں کیے جائیں گے۔
واضح رہے کہ چند روز قبل فلور ملز مالکان نے ہڑتال کا اعلان کیا تھا، پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا تھا کہ حکومت سے مذاکرات کی کوشش کی ہے۔ انہوں نے مذاکرات کے ذریعے اپنے مطالبات حکومت تک پہنچائے لیکن مذاکرات ناکام ہوئے۔
0 Comments